پولیس پر زیادہ تر حملے جمعہ کے روز ہونا سوالیہ نشان بن گئے

police securtyکراچی ، دہشت گردوں نے تین ماہ میں پولیس پر جتنے بھی حملے کیے ان میں دہشت گردوں نے جمعہ کے دن کا ہی انتخاب کیا جو سوالیہ نشان ہے۔ذرائع کے مطابق100 دن میں ڈی ایس پی سمیت 12 پولیس اہلکار شہید ہوئے، زیادہ تر وارداتیں جمعہ کے روز ہوئیں۔ دہشت گردوں نے پہلا حملہ 21 مئی کو کیا جس میں بہادر آباد پولیس کے دو جوان شہید ہوئے۔ 23 جون جمعہ کو سائٹ میں چار پولیس اہلکاروں کو قتل کیا گیا۔ 21 جولائی جمعہ کو کورنگی میں 3 پولیس اہلکار قتل کیے گئے اور آج جمعہ کے روز ہی ڈی ایس پی ٹریفک اور محافظ کو قتل کیا گیا۔

About abdur rahman

Biographical Info

Top