انتظار سادہ لباس اہلکاروں کی فائرنگ کا نشانہ بنا، سی ٹی ڈی

Police1کراچی، انتظارقتل کیس میں تفتیش کے دوران پولیس کی غفلت سامنے آ گئی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ فائرنگ کوحادثہ ہی کہہ سکتے ہیں لیکن غلطی 100فیصداہلکاروں کی ہے،عامر فاروقی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آج شام تک نتیجے پرپہنچ جائیں گے،ان کا کہناتھا کہ ناکے پرکھڑے اہلکاروں کووردی میں ہوناچاہیے تھا،سادہ کپڑوں میں ایسالگا جیسے سارے ڈاکوہیں،انتظارگھبراگیاتھا،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ 12 گولیاں بلال،6 دانیال کے پستول سے چلیں، بلال اوردانیال کاناکے پرکوئی کام نہیں تھا،ان کی موجودگی غلط تھی،عامرفاروقی نے کہا کہ ایس ایس پی مقدس حیدر کے پستول کابھی فرانزک کرارہے ہیں۔

Top