لانڈھی جرگہ فیصلہ،نوجوان جوڑاقتل،لاشوں کاپوسٹ مارٹم

bodyکراچی شہرقائدمیں جرگے نے پسند کی شادی کی خواہش کرنے والے نوجوان جوڑے کو کرنٹ لگا کر قتل کرا دیا۔ عدالتی حکم پر دونوں کی شیرپاؤ قبرستان میں قبر کشائی کی گئی ، بعدازاںایم ایل اوسول اسپتال نے بتایاکہ دونوںکی لاشوںکاپوسٹ مارٹم مکمل کرلیاگیا،پولیس کے مطابق پسند کی شادی کی خواہش پر گھر سے بھاگ جانے پر قتل ہونے والے لڑکے اور لڑکی کی قبر کشائی آج کی گئی، نوجوان لڑکے اور لڑکی کو ان کے والد اور چچاؤں نے کرنٹ لگا کر قتل کیا تھا۔ذرائع کے مطابق قبر کشائی کر کے لاشوں کا پوسٹ مارٹم اور کیمیکل ٹیسٹ کرائے گئے،کرنٹ لگا کر قتل کرنے کا بھیانک فیصلہ لانڈھی میں ہونے والے جرگے میں کیا گیا تھا۔ جرگے میں جوڑے کے قتل کا گھناؤنا فیصلہ کرنے والا شخص تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہے، مقتول لڑکی اور لڑکے کے والد اور چچاؤں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔گزشتہ ماہ لانڈھی کی رہائشی نوجوان لڑکی ایک لڑکے کے ساتھ گھر سے چلی گئی تھی، اسی رات لڑکے کے گھر والوں نے انہیں شادی کرانے کا لالچ دے کر واپس بلوایا۔دونوں کو قتل کرنے کے بعد لانڈھی کے شیرپاؤ قبرستان میں خاموشی سے ان کی تدفین کر دی گئی تھی۔

Top