آصف زرداری کی کراچی آمد پر خودکش حملے کا خدشہ

sucide bombarکراچی ، سندھ پولیس نے سابق صدر آصف زرداری کی کراچی آمد کے موقع پر خودکش حملے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ ذرائع کے مطابق اے آئی جی پی آپریشنزسندھ نعیم شیخ کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی سندھ اسپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس، ڈی آئی جیز حیدرآباد، شہیدبے نظیرآباد، سکھر، میرپورخاص اورلاڑکانہ رینج جبکہ ایس ایس پیزڈسٹرکٹ حیدرآباد اور جام شورو کوایک خط ارسال کیا گیاہے۔خط کے مطابق اس موقع پر دہشت گردوں کی جانب سے خودکش حملہ جس میں مرد، عورت یا نوجوان کو استعمال کیا جا سکتاہے، دہشت گرد بارود سے بھری گاڑی سے بھی خودکش حملہ یا ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے تباہی پھیلاسکتے ہیں۔

Top