وزیر اعظم سے استعفا کے لئے پی پی کا ٹرین مارچ شروع کرنے پر غور

Beautiful-Flag-of-PPP-hd-Wallpapersکراچی، وزیر اعظم پر مستعفی ہونے کے لیے دبائو بڑھانے کےلیے پیپلزپارٹی نے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔ ذرائع کے مطابق سینئر قیادت نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو 2 تجویز پیش کردی کہ وزیر اعظم پر استعفے کے لیے دبائو بڑھانے کے لیے گونواز گو یا ٹرین مارچ شروع کیا جائے۔ ٹرین مارچ میں چیئرمین پی پی ہر ریلوے اسٹیشن پر عوام سے خطاب کریں۔ سیئنر قیادت کے ٹرین مارچ پرچیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے ٹرین مارچ شروع کرنے پر غور شروع کردیا ہے ۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں اعلیٰ پی پی قیادت کے اجلاس میں ٹرین مارچ پر غور کیا جائے گا۔

About abdur rahman

Biographical Info

Top