سرکاری اراضی پر قائم پاک سرزمین پارٹی کا دفتر مسمار

psp-aکراچی، کے ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ نے سرکاری اراضی پر قائم پاک سر زمین پارٹی کے دفتر کو مسمار کردیا۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل کپیٹل ایریا میں سرکاری اراضی پر پی ایس پی کا دفتر قائم کیا جارہا تھا ۔ اسی دوران مقامی افراد نے کے ڈی اے کے محکمہ انسداد تجاوزات کو اطلاع دی ۔ جس پر بروقت کارروائی کی گئی اور سرکاری اراضی پر قائم کئے جانے والے پاک سر زمین پارٹی کے دفتر کو مسمار کردیا گیا۔

کارروائی کے ڈی اے کے محکمہ انسداد تجاوزات اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کی غیر قانونی دفتر کی دیوار پر ہم نہ ہوں ہمارے بعد پاکستان زندہ باد کے نعرے درج تھے۔

واضح رہے کہ پولیس نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر صدر تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ مقدمے میں پی ایس پی چیرمین مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی، اشفاق منگی، رضا ہارون اور انیس ایڈووکیٹ سمیت 11 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ہنگامہ آرائی ، راستہ روکنے اور پولیس سے مقابلے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Top