بغیرپروٹوکول چیف جسٹس کی مزارقائدپرحاضری

cheif justice saqibکراچی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بغیر پروٹوکول کے مزار قائد پرحاضری دی۔نجی چینل کے مطابق کراچی میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے وی آئی پی موومنٹ کے خلاف پہلا عملی اقدام کرکے مثال قائم کردی۔ چیف جسٹس بغیر کسی پروٹوکول کے مزار قائد گئے اور حاضری دی، جب کہ ان کے دورے کے موقع پر شہر کی تمام سڑکوں پر ٹریفک بدستور رواں دواں رہی۔دورے کے بعد سپریم کورٹ رجسٹری میں ایک کیس پر ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم جوڈیشل اصلاحات کی جانب بڑھ رہے ہیں، میں آج صبح مزار قائد پر اکیلا گیا اور وہاں حاضری دی، کیا ہمیں علم ہے کہ قائدِ اعظم نے کس محنت سے ملک بنایا؟ وہ لوگ بڑے بدنصیب ہیں جو آزادی کی حفاظت نہیں کرسکتے۔

Top