رائو انوار کی پریشانی میں اضافہ، نقیب مقابلے کا اہم رکن گرفتار

Rao-and-Naqeebکراچی، نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی شوٹر ٹیم کے رکن پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق حساس ادارے اور پولیس اسپیشل یونٹ نے مشترکہ کارروائی کرکے کانسٹیبل شکیل کو گرفتار کیا۔ملزم شکیل نے جے آئی ٹی کے سامنے نقیب قتل کیس میں اہم بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ذرائع کے مطابق کانسٹیبل شکیل، نقیب کو قتل کرنے والی ٹیم کا رکن اور کارروائی میں شامل تھا۔دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق موبائل فون سی ڈی آر میں بھی ملزم کی راؤ انوار کے ساتھ موقع پر موجودگی ثابت ہوچکی ہے۔

About abdur rahman

Biographical Info

Top