سکھربیراج کیلئے ورلڈبینک فنانس کرنے پرآمادہ

world-bankکراچی ورلڈ بینک نے کافی عرصے سے بحالی کے منتظر سکھر بیراج کے لیے فنانس کرنے پر اصولی طورپر آمادگی ظاہر کردی ہے اور اس کے لیے صوبائی حکومت سے پی سی ون جمع کرانے کےلیے کہاگیاہے۔یہ فیصلہ آج وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچاموتھا ایلا ن گووان ، ان کی 14 رکنی ماہرین اور سیکٹر چیف کے وفد کے مابین ہونے والے اجلاس میں کیاگیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی معاونت صوبائی وزراء برائے داخلہ سہیل سیال ، وزیربلدیات جام خان شورو، وزیر بہبود آبادی ممتاز جکھرانی، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم ، وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن اقبال درانی ، سیکریٹری صحت فضل پیچوہو ، سیکریٹری آبپاشی جام شاہ ، سیکریٹری بہبود آبادی لئیق احمد ودیگر نے کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کنسلٹنٹ نے سکھر بیراج کی بحالی کے لیے فزیبیلیٹی اسٹڈی کی تھی اور ڈرافٹ فزیبیلٹی کا ماہرین نے جائزہ لیاتھا۔فزیبیلٹی اسٹڈی کا مزیدجائزہ ورلڈ بینک کے ماہرین بشمول ڈیم ڈیزائن ،سیڈمینیشن اور اسٹرکچر کے ماہرین نے لیاتھا۔انہوں نے کہا کہ اگر 2017 میں پروجیکٹ کے ماحولیاتی اثرات کے لیے پبلک ہیئرنگ کے بعد کنسلٹنٹ نے انوارمنٹل امپکٹ اسسمنٹ(ای آئی اے) رپورٹ کا بین الاقوامی پی او ای نے جائزہ لیاتھا۔انٹرنیشنل پی او ای نے انوارمنٹل اور سوشل اسسمنٹ رپورٹ بھی جمع کرائی ہے

Top