چھلاوے کے باعث لوگ تذبذب کاشکارہیں،فاروق ستار

farooq sattar aکراچی ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستارنے کہا ہے کہ چھرامار چھلاوے کے باعث لوگ تذبذب کا شکار ہیں،سندھ حکومت ملزموں کو پکڑنے کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کر رہی ،اگرسندھ حکومت سے کام نہیں ہو رہا تو میئر کو کہیں ،عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامی کا اعتراف کرے اورمحلے کی سطح پر چوکیداری نظام قائم کرنے کی جازت دی جائے،ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ ایم کیو ایم کے150 سے زائد کارکن لاپتہ ہیں،ایم کیو ایم پاکستان کے کسی بھی کارکن کو گمشدہ یا لاپتہ نہیں رہنا چاہئے ،لوگوں کا حق ہے کہ وہ اپنے لاپتہ یا گمشدہ پیاروں سے مل سکیں، میرے اور عامر خان کے بیانات قلم بند ہو گئے ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے 23 اگست کو ایم کیو ایم لندن سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا تھااب ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں،ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ عدالت سے نااہلی کافیصلہ ہواہے اس فیصلے پر عملدرآمد تو ہونا چاہئے،ہم نے کہا تھاخورد بردکئے گئے سینکڑوں ارب روپے کی تحقیقات ہونی چاہئے،انہوں نے کہا کہ کوٹا سسٹم اگر ختم ہوگیا ہے تو پھر اس پر اب تک عمل کیوں ہورہا ہے ، مردم شماری کا معاملہ بھی لوگوں میں بے چینی پیدا کررہا ہے ۔

Top