شہر قائد کے بے شمار چھوٹے بڑے بازار بنیادی سہولیات سے محروم

wedding-shoppingکراچی: شہر قائد میں سیکڑوں چھوٹے بڑے بازار سہولیات سے محروم ہیں خریداروں نے اعلیٰ حکام پر بازاروں کی صورتحال پر توجہ مرکوز کروا دی۔ جہاں روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے شہری مختلف بازاروں کا رخ کرتے ہیں اور اس مقصد کے تحت ضروریات زندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر میں سیکڑوں کی تعداد میں چھوٹے بڑے بازاروں کا قیام کیا گیا ہے۔ کئی کئی گھنٹے خریدار بازاروں میں پریشان گھومتے ہیں اور وہاں پینے کا صاف پانی اور پبلک ٹوا ئلٹس کی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔ جبکہ یہ تمام بنیادی سہولیات ہیں جن کی فراہمی نہایت ضروری ہے۔ طارق روڈ جیسی وسیع وعریض مارکیٹ میں بھی پبلک ٹوائلٹ موجود نہیں ہے۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ بازاروں میں سیکیورٹی کا کوئی خاطر خواہ انتظام موجود نہیں جس کی وجہ سے آئے دن چوری کے واقعات ہوتے ہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے ان تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے کہ ان مسائل پر غور کیا جائے تاکہ شہریوں کو ان مشکلات سے چھٹکارا مل سکے۔

Top