سندھ اسمبلی،وزیر اعظم سے استعفیٰ کی قرارداد منظور

sindhassemblyکراچی     سندھ اسمبلی نے وزیراعظم کے خلاف قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرتے ہوئے نواز شریف سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا، قرارداد پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے پیش کی تھی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار اور شہلا رضا کے درمیان تلخ کلامی کے بعد سخت جملوں کا تبادلہ ہوا دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات عائد کئے اس موقع پر نثار کھوڑو نے دونوں رہنماؤں کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا انہوں نے اپوزیشن لیڈر کو تنبیہ کہ اپنی سیٹ کی عزت کریں ساتھ ہی ڈپٹی اسپیکر سے بھی غصے پر قابو رکھنے کو کہا ۔ہنگامہ آرائی کے دوران ہی پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نثار کھوڑو نے وزیراعظم کے خلاف قرارداد پیش کی جس میں انہوں نے نواز شریف سے استعفٰی کا مطالبہ کیا ساتھ ہی پی ٹی آئی رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے وزیراعظم کے خلاف قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔قرار داد کی منظوری کے بعد نثار کھوڑو نے نون لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم کو ججوں نے کلین چٹ دی دو ججوں کی جانب سے وزیراعظم کو نااہل قرار دیا مگر شرم کی بات یہ ہے کہ ابھی تک استعفیٰ نہیں دیا

About abdur rahman

Biographical Info

Top