سندھ بار کونسل نے بھی وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا

sindh barکراچی، سندھ بار کونسل نے بھی وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا، سندھ بار کونسل میںمنعقد ہونے والے اجلاس میں وکلا نے متفقہ طورپر قرار داد منظور کرلی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں لہٰذا وہ فوری طورپر استعفا دیدیں۔سندھ بار کونسل میں منظور کی گئی قرار داد میں یہ بھی کہا گیا کہ 2ججز تو پہلے ہی نواز شریف کو نااہل قرار دے چکے ہیں۔ اگر وزیر اعظم نے استعفانہ دیا تو وکلا بھرپور تحریک چلائیں گے۔سندھ کے وکلا قانون کی حکمرانی ،عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں،اس دوران عدلیہ پر کوئی آنچ آئی تو وکلا بھرپور مزاحمت کریں گے۔سیاسی رہنما عدلیہ کے حوالے سے بیان بازی میں احتیاط کریں۔

About abdur rahman

Biographical Info

Top