سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

sindh uniکراچی، سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا ہے۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فتح محمد برفت کو چار سال کے لیے سندھ یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کردیا گیا ہے۔ قائم مقام گورنر آغا سراج درانی نے سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کی سمری پر دستخط کیے۔

جامعہ کراچی میں وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن روک لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن متنازع ہونے پر روکا گیا ہے۔

Top