رمضان المبارک،شہرکے 5اہم روٹس پر670اہلکارتعینات

traffic police21کرچی کراچی ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کے رش کے اوقا ت اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر درج ذیل اقدامات کئے ہیں۔کراچی کے پانچ اہم روٹس پر670 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو تعینا ت کیا گیا ہے ۔ شہرکوٹریفک کے حوالے سے پانچ زون میں تقسیم کیاگیاہے،ٹاور تا قائدآباد، عید گاہ چو ک ( جامع کلاتھ) تاسہراب گوٹھ،گرومند رتاپاور ہائوس (نیو کراچی)،سیمنس چورنگی تا مواچھ گوٹھ،گارڈن چو ک تاحبیب بینک ،اسکے علاوہ 3500 اہلکار رمضان کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے جو ٹریفک کی روانی کو کنٹرول میں بہتری کا بائث بنیںگے ،ٹریفک اہلکاروں کی تمام چھٹیا ں منسوخ کردی گئی ہیں۔ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے کراچی کے اہم شاہراہوں اورتجارتی مراکزپررضا کار، 600سٹی وارڈن اور اسکائوٹس بھی خدمات انجام دیں گے۔ جن مقا مات پر تراویح کا بندوبست ہے وہاں متعلقہ ذمہ داران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہاںخصوصی انتظامات کریں اور ٹریفک کے لیےمتبادل راستوں کا تعین کریں گے۔

Top