خواتین پرحملے،مبینہ ملزم وسیم کے ساتھی کی گرفتاری کادعویٰ

arrest-dکراچی شہر قائد میں خواتین پر چھریوں سے حملہ کرنے والے مبینہ ملزم وسیم کے ساتھی کو پولیس نے گرفتار کرنے کادعویٰ کیا ہے۔نجی چینل کے مطابق کراچی میں پولیس نے خواتین حملہ کیس میں ساہیوال سے تعلق رکھنے والے مبینہ ملزم وسیم کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ڈی آئی جی کراچی شرقی کا کہنا ہے کہ وسیم کے قریبی دوست شہزاد کو ایسٹ زون پولیس نے گرفتار کیا ہے اور وسیم کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا تھا کہ وسیم نے چند برس پہلے ساہیول میں خواتین پر تیز دھار آلےسے حملے کیے تھے جس کے بعد وسیم گرفتار بھی ہوا تھا تاہم ضمانت پر رہا ہوکر غائب ہوگیا۔واضح رہے کہ اب تک خواتین پر حملوں کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں لیکن تاحال ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی جب کہ ملزم کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے کو 5 لاکھ روپے انعام بھی دیا جائے گا۔

Top