کراچی میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خطرہ

water problemکینچھرجھیل ٹھٹہ میں پانی کی سطح کم ہو جانے کے باعث جھیل سے نکلنے والی نہریں بند کر دیں، جس سے کراچی کے شہریوں کو پانی کی قلت پیدا ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب ٹھٹہ سمیت پانچ تعلقوں میں پینے کے پانی کی بدترین قلت ہو گئی ہے اور فصلیں خشک ہونے لگی ہیں۔ گذشتہ 20 دنوں میں پانی کی سطح 3 فٹ سے زائد گرنے سے جھیل کی سطح ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گئی ہے۔ محکمہ آبپاشی کے ذرائع کے مطابق کینچھر جھیل سے کراچی کو روزانہ 1200 کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے، لیکن جھیل میں پانی کی موجودہ سطح 54 فٹ سے کم ہو کر 46 فٹ پر پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ کینچھر جھیل، محکمہ آبپاشی اور کراچی واٹر بورڈ سمیت پانچ محکموں کے زیر انتظام ہے۔ جبکہ جھیل میں پانی کی سطح کم ہونے سے اس کے کناروں پر گندگی اور غلاظت عیاں ہو گئی ہے۔

Top