پولیس کی کارروائی ،کارساز روڈپر واٹر بورڈ کی اراضی واگزار،ایک ملزم گرفتار

water bordکراچی، کارساز روڈ پر نامعلوم افراد کی ہوائی فائرنگ کے واقعہ کے حوالے سے ترجما ن واٹر بورڈ نے کراچی اپ ڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کارساز روڈ نزد نیشنل اسٹیڈیم کے قریب واٹربورڈ کی 36 اور 48 انچ پانی کی مین لائن پر کھدائی کرکے بلڈر مافیا تعمیرات اطلاع ملتے ہی واٹر بورڈ کا عملہ اپنی اراضی کا قبضہ چھڑانے گیا تو لینڈمافیا کے کارندوں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی ، ترجما ن کا مزید کہنا تھا کہ لینڈمافیا کے کارندوں نے واٹر بورڈ کے عملے کو دھکے دیے اور جان سے مارنے کی دھکیاں بھی دیں جس کے بعد ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی نےایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر سے رابطہ کیا اور انہیوں ساری صورت حال سے آگا ہ کیا تو انہوں نے ڈی ایس پی کو فوری طور پر واقعہ کا نوٹس لینے کی ہدایت کی،ڈی ایس پی نے فور ی طورپر نفری کے ہمراہ واٹربورڈ کی اراضی واگزار کرانے کے لیے لینڈ مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے کارساز روڈ سے متصل واٹربورڈ کی اراضی واگزار کرواکرایک ملزم گرفتار کرلیا گیا،کارروائی کے دوران ایم ڈی واٹربورڈ دیگر افسران کے ساتھ وقوعہ پر موجود رہے اراضی کی حفاظت کیلئے پولیس نفری تعینات کردی گئی۔

About abdur rahman

Biographical Info

Top