واٹس ایپ میں 2اہم اور فائدے مند نئے فیچرز متعارف

whatsapp1واٹس ایپ نے دو اہم اور فائدہ مند نئے فیچرز کی آزمائش شروع کردی ہے جو بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوں گے۔ واٹس ایپ اپنے صارفین کو پانچ منٹ کا وقت دے رہی ہے جس کے دوران بھیجے جانے والے پیغامات کو ڈیلیٹ کرکے شرمندگی سے بچا جاسکتا ہے، تاہم پانچ منٹ بعد اس پیغام کو ڈیلیٹ نہیں کیا جاسکے گا۔

اسی طرح بیٹا ورژن میں ایک اور فیچر کی آزمائش بھی کی جارہی ہے جس سے پیغامات کے ٹیکسٹ کو فارمیت کیا جاسکتا ہے، اس وقت صارفین کو اپنے پیغامات کو فارمیٹ کرنے کے لیے مختلف کمانڈ استعمال کرنا پڑتی ہیں۔جیسے ٹیکسٹ بولڈ کرنے کے لیے لفظ کے آگے اور پیچھے * لگانا پڑتا ہے جبکہ اتالک کرنے کے لیے _ لفظ کے آگے اور پیچھے ہوتا ہے۔ تاہم اب کمانڈز کی بجائے واٹس ایپ میں فارمیٹ کے آپشنز دیئے جارہے ہیں اور صارفین مائیکرو سافٹ ورڈ کی طرح اب اپنے ٹیکسٹ کو بولڈ، اٹالک یا اسٹرائیک تھرو کرسکیں گے۔

Top