شہر قائدمیں آج ہفتہ کوسرد اورتیزہوائوں کا راج،گرد بھی اڑنے لگی

winter55کراچی، گزشتہ ہفتے سے شہر میںچلنے والی سرد ہوائوں کی حکمرانی برقرار ،آج ہفتہ کو بھی سرد ہوائوں کے ساتھ گرد بھی اڑرہی ہے جس کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا ہے، ذرائع کے مطابق سائبریا سے آنے والے یخ بستہ ہوائوں نے شہر پر راج کررکھا ہے اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی ہونے کی وجہ سے شہر قائد میں سردی برقرار ہے۔ سردی کے موسم میں اضافے کے باعث مچھلی، سوپ اور کافی شاپوں شام ڈھلتے ہی رش بڑھنا شروع ہوجاتا ہے جو 10سے11بجے تک برقرار رہتا ہے۔

About abdur rahman

Biographical Info

Top