تاج محمد کے ایک ٹانگ پر 58 پش اپس ورلڈ ریکارڈ قائم

CHAY WALAکراچی، پاکستانی چائے فروش نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے اور 40 پاؤنڈ وزن اپنی کمر پر رکھ کر ایک ٹانگ پر پش اپس لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بناڈالا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے چائے فروش تاج محمد نے دنیا کو حیران کردیا ہے اور اپنی کمر پر 40 پاؤنڈ وزن رکھ کر ایک منٹ میں ایک ٹانگ پر 58 پش اپس لگا کر ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ایک اورچائے والا منظرعام پر آ گیا، تفصیلات ایسی کہ آپ کا سربھی فخر سے بلند ہوجائے گا۔تاج محمد نے 25 پاؤنڈ کا وزن کمر پر رکھ کر 21 پش اپس کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔نوجوان کے ریکارڈ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھیجا جائے گا جس کے بعد اسے ریکارڈ میں شامل کرلیا جائے گا۔اس سے قبل تاج محمد نے مکوں پر زیادہ پش اپس کا ریکارڈ بھی بنایا تھا۔

About abdur rahman

Biographical Info

Top