جشن آزادی آرم ریسلنگ چیمپین شپ کااعلان

07-08-17.eکراچی پاکستان اسپورٹس بورڈ اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے اور سندھ آرم ریسلنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام 70th جشن آزادی بوائز اینڈ گرلز آرم ریسلنگ چمپین شپ کی کمیٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سیکریٹری سندھ آرم ریسلنگ ایسو سی ایشن ، کاشف احمد فاروقی کے مطابق کمیٹی میں چیئرمین ٹورنامنٹ فضل ہادی ، وائس چیئرمین سمیر حسین نجم، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر گلفراز احمد خان، ٹیکنیکل ڈایریکٹر انتصار حیدر، آرگنائزنگ سیکریٹری ایس -ایم ناصر علی ، مسز قدسیہ راجا اور میڈیا انفارمیشن ڈاکٹر عارف حفیظ اور مندرجہ ذیل ممبران شامل ہیں ۔ انور فاروقی ، نبیلہ بانو، کنول اعجاز، آرمان خان، کاشف فاروقی ، مقصود احمد اور عمر شاہین۔ مہمان خصوصی رفیق پیرزادہ اور انجینئر محفوظ الحق ہو نگے۔ ٹورنامنٹ کو شایان شان طریقے سے منعقد جائے گا۔ تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، ٹورنامنٹ میں گرلز کے دس ویٹ کییٹگری اور بوائز کے دس ویٹ کییٹگری ہیں۔ کاشف احمد فاروقی سیکریٹری سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن نے تمام ڈویژنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے ڈسٹرکٹ میں جشن آزادی کے حوالے سے بھرپور پرُجوش طریقے سے آرم ریسلنگ چمپیئن شپ آرگنائز کریںگے ۔ 14 اگست کو کراچی ڈسٹرکٹ میں ایس ایم ناصر علی اور قدسیہ راجہ ، لاڑکانہ ڈویژن میں مقبول سومرو اور کاشف علی سومرو ، سکھر ڈویژن میں محمد طارق اور ظہور الٰہی ، بے نظیر آباد ڈویژن میں شیر زمان علی، حیدر آباد ڈویژن میں پرویز شیخ اور عائشہ ارم آرگنائز کریں گی۔

Top