ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپیئن شپ میں آرمی کافاتحانہ آغاز

baskit balکراچی باسکٹ بال کورٹ پر قومی ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپیئن شپ میں ابتدائی 2 میچوں کا فیصلہ ہوگیا دفائی چمپیئن پاکستان آرمی نے پاکستان نیوی کو باآسانی 22-79 پوائنٹس سے ہرادیا وقفے میں اسکور 6-45 تھا آرمی کی جانب سے تقریب عماد نے 20 شہباز نے 10 اور فرحاد نے 9 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ نیوی کی جانب سے فیاض ،سکند ر اور عقیل نے 4.4 پوائنٹس اسکور کئے جاوید محمدخان، آصف محمود اور عامر غیاث نے ریفریز کے فرائض انجام دئے۔دوسرے میچ میں واپڈا نے پاکستان ریلوے کو 47-101 پوائنٹس سے ہرادیا ۔ ہاف ٹائم میں اسکور 21-59 تھا عامر نے 34 عالیجا ہ نے 18 اور مزمل نے 16 پوائنٹس اسکور کئے جبکہ ریلوے کی جانب سے احسان نے 24 وقار نے 8 اور اللہ بخش نے 4 پوائنٹس اسکور کئے ممتاز احمد، سید عدنان علی ، غلام محمدنے ریفریز کے فرائض انجام دئے قبل ازین دونوں ٹیموں کا تعارف کھیلوں کے معروف سرپر ست امیتاز احمدشیخ سے کرایا گیا اس موقع پر خالد بشیر ، غلام محمد خان ، عبدالناصر ، امجد علی ، محمدیعقوب اور دیگر موجود تھے

Top