قومی ڈیپارٹمنٹ چمپئن شپ،آرمی اور واپڈاکامیاب

7-12-2017کراچی کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر جاری “قومی ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن شپ “میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے جس میں دفاعی چمپئن پاکستان آرمی اور واپڈا کی ٹیمیں فتح سے ہمکنار ہوگئیں ۔چمپئن شپ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان آرمی نے پاکستان پولیس کی مضبوط ٹیم کو 117-28سے عبرتناک شکست سے دوچار کردیا ۔پاکستان آرمی کی جانب سے محمد اکرم 16، تغرب عمار 16اور صغیر اقبال 13جبکہ پاکستان پولیس کی جانب سے مبشر حسین 10، شاہد خان 7اور نوید خان 7پوائنٹس کے ساتھ نمایاں اسکور رہے ۔کھلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان واپڈا کی ٹیم نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کی ٹیم کوشاندار مقابلے کے بعد 84-57سے مات دیدی ۔فاتح ٹیم پاکستان واپڈا کی جانب سے عالیجاہ نے 30،عابد حسین نے 17اور مزمل حسین نے 17جبکہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ کی جانب سے محمد عثمان 34،شفیع اللہ 5اور محمد فرید نے 4پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں رہے ۔

Top