ورلڈ ہیوی ویٹ مقابلے،پہلا مرحلہ بادشاہ خان کے نام

badshah khanکراچی انٹرنیشنل ریسلنگ کے ورلڈ ہیوی ویٹ مقابلوں کا پہلا مرحلہ پاکستانی ریسلر بادشاہ خان نے جیت لیا۔نجی چینل کی ویب سائٹ کے مطابق خواتین ریسلرز نے بھی رنگ جماکر شائقین سے داد وصول کی۔کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں انٹرنیشنل ریسلنگ کے ایونٹ کا رنگارنگ آغاز ہوگیا۔ 20 ممالک کے 25 پہلوانوں نے دھواں دھار انٹری دی۔ ہیوی ویٹ مقابلوں کا پہلا مرحلہ پاکستانی ریسلر بادشاہ خان نے جیت لیا۔ خواتین ریسلرز نے بھی رنگ جماکر شائقین سے داد وصول کی۔مقابلوں کے آغاز کیلئے شائقین کو گھنٹوں انتظار تو کرنا پڑا، لیکن فائٹس دیکھ کر سب کی تھکن دور ہوگئی۔ خواتین کی فائٹ 3 ریسلرز کے درمیان ہوئی۔ فرانس کی اینجلز بومبیتا نے کئی داؤ پیچ آزمانے کے بعد بیٹے ٹریش اور اودرے برائیڈ کے خلاف کامیابی حاصل کی۔پاکستان کے واحد پروفیشنل ریسلر بادشاہ کی فائٹ سب سے آخر میں ہوئی۔ انہوں نے اپنے حریف امریکی چیمپئن کارلیٹو کو کئی بار رنگ سے باہر جا کر پٹخا۔ سخت مقابلے کے بعد بادشاہ خان رنگ سے فاتح ہوکر نکلے اور بھرپور داد وصول کی

Top