آل پاکستان کشمیر کپ وویمن باسکٹ بال ٹورنامنٹ شروع

11-1-2017کراچی آل پاکستان کشمیر کپ وویمن باسکٹ بال کے شاندار ایونٹ کا محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اسپورٹس کمپلیکس (کے پی ٹی) پر ہوگیا ۔پہلے روز 7میچوں کے فیصلے ہوگئے لاہور Bنے کراچی Cکو16-8سے ،واپڈا بلو نے واپڈا گرین کو14-12سے، آرمی وائٹ نے آرمی گرین کو11-5سے ،کراچی Bنے کراچی Aکو12-6سے ،آرمی Bنے کراچی Cکو14-5سے اور آرمی وائٹ نے لاہور Bکو14-9 مات دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا قبل ازیں اس شہر کراچی میں منعقدہ شاندار ایونٹ کاافتتاح مہمان خصوصی نیشنل بنک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان نے کیا اس موقع پر کے پی ٹی کے کرنل بصیر عالم ،کے الیکٹرک کے اسپورٹس انچارج میجر ریاض محمود ،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ،ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئر مین حاجی غلام محمد خان ،سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالناصر ،آمنہ مختار،عائشہ ارم ،ضائمہ طارق ،علیم خان موسیٰ ،ذاہد شہاب ،عبدالحمید شاہ ،میڈیا کوارڈینٹر عظمت اللہ خان اور دیگر مووجودتھے ۔رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں آرمی ،واپڈا،لاہور اور کراچی کی ٹیموں کا مارچ پاسٹ مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نیشنل بنک اسپورٹس ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان نے کہاکہ نیشنل بنک باسکٹ بال سمیت کھیل کے ہر شعبے کو فروغ اور اس کی ترقی کے لئے کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے کھیل اور کھلاڑیوں کو ہمیشہ سپورٹ کیا ہے

Top