عیسٰی لیب باسکٹ ٹورنامنٹ، نشتراورآرام باغ کلب کامیاب

baskit balکر اچی کے بی بی اے اور پاکستان اسپورٹس ویلفیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری دوسرا عیسٰی لیب ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں نشترکلب اور آرام باغ کلب نے اپنی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے دی ان میچو ں میں طلحہ امجد ، سیف اللہ شیروانی اور راج کمار نے بہترین کھیل کا مظاہر ہ کیا پہلے میچ میں نشترکلب نے ملیر ٹارجن کو 31-51 سے شکست دے دی ۔دوسر ے میچ میں آرام باغ کلب نے نیبر ہڈ کلب کو 26-33 پوائنٹس سے ہر دیا اس میچ میں نیبر ہڈ کو ہاف ٹائم میں 9-15 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی لیکن تیسرے اور چوتھے کو اٹرز میں آرام باغ کلب کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہر ہ کیا اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا

Top