یوم آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح میونسپل کمشنرکریں گے

jassan e azadi1کر اچی کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے یوم آذادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 14 اگست سے آرام باغ باسکٹ بال کو رٹ پر کررہی ہے ٹورنامنٹ کا رنگا رنگ افتتاح 8:00 بجے شب میونسپل کمشنر بلدیہ جنوبی آفاق سعید کر ینگے یہ اعلان ٹورنامنٹ کمیٹی کے اجلاس کے بعد صدر کے بی بی اے غلام محمدخان نے کیا ٹورنامنٹ شریک ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ڈراز 11 اگست کو ٹورنامنٹ سیکر یٹری طارق حسین سے حاصل کر لیں درین اثنا 14 اگست کو 5:00 بجے شام گر لز باسکٹ باسکٹ بال میچ بھی آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کھیلا جائے گا میچ کے اختتام پر پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے چیئر مین سید خالد شاہ انعامات تقسیم کر ینگے جبکہ کھیلوں کی ممتاز ٹیلی ویژن اینکر نادرہ مشتاق تقر یب کی صدارت کر ینگی اس موقع پر خاتون اسپورٹس جرنلسٹ نسرین گل کو کھیلوں میں خدمات پر یوم آذادی اسپورٹس ایوارڈ دیا جائگاجبکہ میچ میں خواتین شائقین اور بچوں کو قومی جھنڈے اور تحائف تقسیم کئے جاینگے غلام محمدخان نے اس میچ کے لئے پروفیسر آمنہ مختار کی زیر قیادت ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ضیمہ طارق ، فرخندہ فصیع اور اقرا اویس شامل ہیں

Top