کشمیرکپ باسکٹ بال،ملیرٹروجن اورنیشنل اسپورٹس کامیاب

10-2-2018کراچی کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر جاری “کشمیر کپ گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ “میں کھیلے گئے 2اہم میچوں کے فیصلے ہوگئے پہلے میچ میں ملیر ٹروجن نے آرام باغ باسکٹ بال کلب کو 48-35سے شکست دیدی فاتح ٹیم ملیر ٹروجن کی جانب سے علی رضا نے 10،با بر خان نے 11اور عمران خان نے 12جبکہ آرام باغ کلب کی جانب سے طلحہ 10،فضیل احمد 9اور راج کمار نے 8پوائنٹس اسکور کر کے نما یاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیشنل اسپورٹس نے اومیگا باسکٹ بال کلب کو سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد آخری لمحات میں شکست دیکر کامیابی سے ہمکنار ہوئی مقابلہ 48-45پوائنٹس پر مشتمل رہا ،فاتح ٹیم نیشنل اسپورٹس کی جانب سے عزیر قمر 20،علی شبیر 10اور شہریار 10جبکہ اومیگا کلب کی جانب سے انس اظفر 18،ایم ریاض 15اور عزیر ندیم 8پوائنٹس کے ساتھ نمایاں کھلاڑی رہے ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض جاوید خان ،عامر غیاث ،طارق حسین ،سید عدنان علی ،نزاکت خان ،ممتاز احمد نے انجام دیئے ۔

Top