کشمیرکپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ، تین ٹیمیں سیمی فائنل میں

baskit balکراچی کے بی اے کے زیر اہتمام پاسوا کے تعاون سے منعقد ہونے والے کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں آرام باغ کورٹ پر بائونس کلب نے نیبر ہڈ ز کو32-24 سے ہرادیا شکست کے باوجود نبیر ہڈز نے سیمی فائنل کے لیے کوالفائی کر لیا جب کے ملیر ٹارجن اور باوئنس کلب پہلے ہی سیمی فائنل کوالیفائی کر چکی ہے چوتھی ٹیم کا فیصلہ پیر کو لیگ کے آخری میچ میں آرام باغ اور نشتر کلب کے درمیا ن میچ کے اختتام پر ہونگا بائونس کلب کی طرف سے سیف اللہ نے 8 ڈاکٹرعاطف نے 8 محسن علی نے 8 ماذبن طارق نے 6 نیبر ہڈز کی جانب سے راجہ زاہد نے 8 علی احمد اور حماد این ڈی خان نے 6-6 پوائنٹس اسکور کئے اس میچ کے ریفریر ی نزاکت خان ،طارق حسیناور ممتاز احمدتھے دوسرے میچ میں نشترکلب نے عسکری الفاز کو 49-37 سے شکست دی طلحہ امجد نے21 اسد علی اور علی چن زیب9-9 اور عسکری کی جانب سے سیمی نے 16 عدنان علی 9 اور سید مختار 8 جاوید خان ،عامر غیاث اور فارس واسطی نے میچ سپروائز کیا ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز آج بروز (منگل) شام 7:30 بجے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کھیلے جائیگے اس موقع پر SOA کہ سینئر نائب صدر سید محفوظ الحق مہمان خصوصی ہونگے۔

Top