سندھ باسکٹ بال ٹیم کاانٹر پروانیشنل گیمز کیلئے اعلان

baskit balکراچی پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر غلام محمدخان نے سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹرپروانیشنل گیمزپشاور کے لئے سندھ ٹیم کا ایک روزہ ٹرائلز کے بعد اعلان کردیا ٹرائلز کے لئے ایس او اے کی سلیکشن کیمٹی انجنیئر سید محفوظ الحق کی زیر نگرانی تھی جس میں آغا رضا اور انٹرنیشنل ظفر اقبال شامل تھے 10 رکنی ٹیم کی قیادت کراچی کے نشترکلب سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی شبیرحسین کرینگے دیگر کھلاڑیوں میں طلال ا حمد،شاہ میرظہیر ،محمدانس ، کیناتھ، علی مرتضی ، نقاش علی جبکہ میرپور خاص کے محمدایان حیدر آباد کے حماد خان اور وجاہت حسین شالمل ہیں سکھر کے فراز علی اور حید ر آباد کے سیف اللہ اسٹینڈبائی کھلاڑی ہونگے ٹیم مینجر حید ر آباد کے خرم رفیع ، اسٹنٹ مینجر میرپورخاص کے کاشان احمد خان اور کوچ کراچی کے ظفراقبال ہونگے ۔

Top