جشن آزادی،باسکٹ بال ایونٹ قائد اعظم الیون کی فتح

baskit balکراچی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر کورنگی قرۃ العین میمن کی خصوصی کاوشوں سے ضلع کورنگی میں جاری “ڈسٹرکٹ کورنگی جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول 2018 “کے تحت ملیر کینٹ باسکٹ بال کورٹ پر کھیلے گئے باسکٹ بال میچ میں قائد اعظم الیون نے علامہ اقبال الیون کو سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 40-38سے شکست دیکر ڈسٹرکٹ کورنگی جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول باسکٹ بال ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ غلام محمد خان نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کورنگی قرۃ العین میمن کو ہم جشن آزادی پر کھیلوں کے مثالی اور بڑے ایونٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں

Top