SBA جشن آزادی باکسنگ مقابلے14 اگست کو ہوں گے

boxingکراچی سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمامSBA جشن آزادی باکسنگ مقابلے14اگست کو کراچی کے دو اضلاع سائوتھ ،ویسٹ اور میرپور خاص میں منعقد ہونگے۔ سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن اصغر بلوچ کے مطابق کراچی سائوتھ میں شہید بے نظیر بھٹو باکسنگ کلب ماریپور روڈ میں صبح10بجے،الائٹ باکسنگ کلب عثمان آباد میں شام4بجے،نصرت بھٹو باکسنگ کلب(ویسٹ) میں شام4بجے اور استاد گل محمد باکسنگ کلب میرپور خاص میں شام6بجے منعقد ہونگے جس میں بوائز، جونیئر و یوتھ کلاس کے باکسرز حصہ لینگے۔بوائز کلاس میں44-42-40-38-36-34-32-30-28-26کلو گرامز اور یوتھ و سینئر کلاس میں+91-91-81-75-69-64-60-56-52-49کلو گرامز کے باکسرز حصہ لینگے، باکسرز کا وزن و ڈراز13اگست کو شام4تا6بجے متعلقہ کلبز میں ہونگے، کراچی میں ریفری ججز کے فرائض رسم بلوچ،فدا حسین،شیر محمد،نواب علی، نور باشاہ،جاوید خان،محمد فاروق اور صالح محمد انجام دیں گے۔

Top