سندھ باکسرز نے سندھ بلوچستان دوستی باکسنگ جیت لی

09-05-2018.JPGbکراچی محکمہ کھیل کے تعاون اور سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام پانچ روزہ سندھ بلوچستان دوستی باکسنگ سیریز کا میلہ سندھ کی خواتین و مرد باکسرز نے لوٹ لیا۔ سندھ نے مجموعی طور پر16گولڈ اور7سلور میڈلز جبکہ بلوچستان نے7 گولڈ اور16 سلور میڈلز حاصل کئے۔ باکسنگ سیریز کی فاتح ٹرافی سندھ نے اپنے شوکیس کی زینت بنالی۔ آرگنائزر اور سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن اصغر بلوچ کے مطابق42کلو گرام میں سندھ کے تابش نے سندھ ہی کے دائود کو‘ سندھ کے نبیل نے بلوچستان کے زبیر کو‘46کلو گرام میں سندھ کے شہباز جان نے سندھ کے فیضان رضا کو48کلو گرام میں سندھ کے شیراز نے بلوچستان کے زین اللہ کو‘50کلو گرام میں سندھ کے ساجد رشید نے بلوچستان کے جاوید احمد کو‘52کلو گرام میں سندھ کے اسد آفریدی نے بلوچستان کے عظمت اللہ کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔شکست کھانے والے سلور میڈلز کے حق دار قرار پائے۔ سینئر کیٹیگری کے49کلو گرام میں سندھ کے شہروز کچھی نے بلوچستان کے ظفر کو‘بلوچستان کے محمد قاسم نے سندھ کے بادشاہ کو‘ بلوچستان کے عبدالصمد نے سندھ کے محمد عامر کو‘ بلوچستان کے یوسف خان نے سندھ کے جلیل احمد کو سندھ کے حماد حسین نے بلوچستان کے عرفان کو‘ سندھ کے عمر خان نے بلوچستان کے عبدالمنان کو‘ بلوچستان کے عثمان نے سندھ کے کلیم اللہ کو‘ بلوچستان کے اجمل نے سندھ کے محسن کو‘ بلوچستان کے شبیر نے سندھ کے محمد خان کو جبکہ سندھ کے اسامہ نے بلوچستان کے محمد یوسف کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔خواتین کے فائنل مقابلوں میں سندھ کی سمیعہ نے سندھ کی حانیہ کو‘46 کلو گرام میں شکست دی‘51کلو گرام میں سندھ کی عظمینہ نے سندھ کی گل جبین کو‘54کلو گرام میں سندھ کی مہرین نے بلوچستان کی فاطمہ ہمایوں کو‘60کلو گرام میں سندھ کی شازیہ نے بلوچستان کی مریم بی بی کو اور سندھ کی سارہ نے64کلو گرام میں سندھ ہی کی سومیا کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا‘ شکست کھانے والی باکسرز سلور میڈل کی حقدار قرار پائیں‘ باکسنگ فیڈریشن کے صدر ڈوڈا خان بھٹو اور سینیٹر محمد یوسف بلوچ مہمان خصوصی تھے۔ ڈوڈا خان بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی کے شکر گزار ہیں کہ وہ سندھ میں باکسنگ کے فروغ میں ہم سے بھرپور تعاون کررہے ہیں‘ سندھ بلوچستان دوستی باکسنگ سیریز سیکریٹری اسپورٹس کا بڑا کارنامہ ہے‘ بعد ازاں ڈوڈا خان بھٹو اور سینیٹر محمد یوسف بلوچ نے فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز‘ ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کئے۔

Top