صدیق میموریل کرکٹ،سرلیاقت اکیڈمی کوارٹرفائنل میں داخل

cricket 5کراچی پاک فلیگ کرکٹ کلب کے سی سی اے زون 2 کے زیر اہتمام منعقدہ فرسٹ محمد صدیق میموریل فیسٹول لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017 کے لیگ میچ میں سر لیا قت کرکٹ اکیڈمی نے سابق فرسٹ کلا س کرکٹر سیف اشرف کی انتہائی شانداراور جا رحانہ سنچری 139 رنز کی اننگ کی بدولت حریف مجاہد جیم خانہ کولٹس کو با آسانی 84 رنز سے مات دے کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں اپنی شکست بک کرالی۔ پاک فلیگ کر کٹ کلب گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں سر لیاقت اکیڈمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 35 اووز میں 5 وکٹیں گنواں کر 253 رنز کا ہند سہ اسکو ر بورڈ کی زینت بنایا۔ اوپنر سیف اشرف نے عمدہ بیٹنگ کر تے ہوئے وکٹ کے چاروں طر ف دلکش اسٹروکس کھیلے اور 139 رنز کی شاندار اننگ میں93 گیندوں کا سامنا کیا اور اپنی اننگ کے دوران 21 مرتبہ بال کو بائوندری لائین کی سیر کرائی اور 2 بار گیندکو بائونڈری سے اوپر کی جانب پھینکا۔ جارج مزاج سابق فرسٹ کلا س بیٹسمین کا مران حسین نے 21 گیندوں پر 37 رنز میں 7 زور دار چوکے لگائے، سلمان نے26 رنز کا اضافہ کیا۔ کامران خان نے عمدہ بولنگ کر تے ہوئے 36 رنز کے عوض 3 بلے بازوں کو میدان سے رخصت کیا۔ جوابی بیٹنگ میں مجا ہد جیم خانہ کولٹس 253 رنز کے ہدف کا پیچھا کر تے ہوئے 26.3 اوورز میں 169 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آل رائونڈر کامران خان بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے 48 رنز کی عمدہ باری میں 28 گیندیں کھیلیں اور 2 چوکے اور 2 چھکے لگائے، صابر بلوچ نے بھی عمدہ بیٹنگ کی اور 42 رنز میں 3 چوکے لگائے۔ میڈیم پیسر عما ر نے تباہ کن بولنگ کر تے ہوئے 32 رنز کے بدلے 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا ٹکٹ دیا۔ ولید نے بھی بہترین بولنگ کے ذریعے 21 رنز کے عوض 2 بیٹسمینوں کو میدان بدر کیامذکورہ لیگ میچ کو امپا ئر محمد شکیل اور وسیم الدین نے سپر وائز کیا جبکہ آفیشل اسکورر شکل احمد تھے۔

Top