ٹرائی نیشن،انرلوپ لمیٹڈ ڈس ایبلڈٹیم کاآفیشل اسپانسر

disabled cricکراچی پاکستان ، انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین 8تا13جولائی 2018انگلینڈ کے شہر ورکشائر میں کھیلی جانے والی سہہ ملکی سیریز کیلئے انر لوپ لمیٹڈ پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے مجوزہ دورہ کیلئے ٹائٹل اسپانسر ہوگا۔ اس بات کا اعلان پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن (پی ڈی سی اے) کے اعزازی سیکرٹری امیر الدین انصاری نے کیا۔امیر الدین انصاری نے انر لوپ لمیٹڈ کیجانب سے ٹائٹل اسپانسر شپ دینے پر ان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ انر لوپ لمیٹڈ پاکستان ڈس ایبلڈ کو انٹرنیشنل ایونٹ کیلئے پاکستان ڈس ایبلڈ ٹیم کواسپانسر کرنا مستقبل میں اچھے تعلقات کا تسلسل ہے۔پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اور سابق قومی کپتان راشد لطیف نے پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کی سپورٹ پر اسپانسر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سیریز میںقومی ٹیم عمدہ کارکردگی سے اپنے ملک کا نام روشن کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی کھیل کے لئے اسپانسر کا کردار بڑا اہم ہوتا ہے جو کھلاڑیوں کو یہ موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ اپنی توجہ صرف کھیل پر مرکوز کریں۔ ہمیں خوشی ہے کہ اسپانسر ز پی ڈی سی اے اور پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کی سپورٹ کیلئے آگے آئے ہیں۔راشد لطیف کا کہنا تھا کہ اسپانسر ز کی سپورٹ سے نہ صرف کرکٹ کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ ان کی برانڈ کو بھی تقویت پہنچے گی۔

Top