منو سوامی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں7میچوں کے فیصلے

pakistan-premier-football-lکراچی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے زیر اہتمام جاری “آل کراچی منو سوامی یادگاری فٹ با ٹورنامنٹ “میں مزید 7میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں جانباز اسپورٹس لانڈھی نے مد مقابل مسلم اسٹار کو 2-0سے زیر کردیا ۔دوسرے میچ میں عثمانیہ اسٹار نے گلشن اسپورٹس کو 3-0سے ،تیسرے میچ میں ایف سی روورزنے ایک سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد گلشن ملت کلب کو 1-0سے ڈھیر کردیا ۔چوتھے میچ میں میٹرو ول اسٹار نے کوہاٹ اسپورٹس کو شاندار کھیل کی بدولت 1-0سے ،پانچویں میچ میں ڈرگ روڈ یونین نے مد مقابل اصلاح بلوچ کو 2-0سے ،چھٹے میچ میں ینگ تغلق لیاری نے پنالٹی ککس پر افغان جانباز کو 5-4سے جبکہ ساتویں میچ میں اُسامہ اسپورٹس شاہ فیصل کالونی نے شفیع الیون ملیر کو 2-1مات دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریز سعید عالم ،جاوید بنگش ،سلیم انصاری ،مجاہد اور سلیم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جمیل احمد اور وسیم راجہ تھے ۔

Top