قائد اعظم بین الصوبائی گیمزکو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس

10-10-2017.bJPGکراچی قائد اعظم بین الصوبائی گیمز کو حتمی شکل دینے کے لئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ اختر نواز گنجرا نے چاروں صوبوں کے علاوہ اسلام آباد‘ فاٹا‘ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر اسپورٹس کا ایک اجلاس طلب کیا جس میں سندھ سے ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی نے شرکت کی‘ اجلاس میں اختر نواز گنجرا نے گیمز کی بہتری کے لئے تجاویز بھی طلب کیں‘ ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی نے تجویز پیش کی کہ کھلاڑیوں کے لئے ٹرین میں اکانومی کلاس کے بجائے فرسٹ کلاس سلیپر کی سہولیات دی جائیں جسے اختر نواز گنجرا نے نہ صرف سراہا بلکہ من وعن تسلیم بھی کر لیا اور کہا کہ قائد اعظم گیمز کے لئے دوسرے صوبوں سے آنے والے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو فرسٹ کلاس سلیپر کی سہولیات مہیا کی جائیں گی‘ ڈائریکٹر اسپورٹس نے مزید کہا کہ ہماری دلی خواہش ہے کہ سندھ کے دستہ کی رہنمائی صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کریں اس لئے انہیں چیف ڈی مشن کی حیثیت سے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں شرکت کا موقع ملنا چاہئے‘ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے بھی اعزاز کی بات ہوگی کہ نا صرف صوبہ سندھ بلکہ ہر صوبے کے صوبائی وزیر کھیل اپنے اپنے صوبے کے دستے کے چیف ڈی مشن ہوں اور اپنے اپنے دستے کی رہنمائی کریں‘ اجلاس میں گیمز کی حتمی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا جو 7دسمبر سے11دسمبر ہوگی۔

Top