حیدری بلوچ آغاجیمخانہ کو ہرا کرکوارٹرفائنل میں پہنچ گئی

footbal-3کراچی کالونی اسپورٹس فٹ بال کمپلیکس سعود آباد ملیر پر جاری آل کراچی غلام محمد حافظ محمد اعجاز یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کی کوارٹر فائنل کے لئے لائن اپ مکمل ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے پر کوارٹر فائنل میچ میں حیدری بلوچ لیاری نے مد مقابل مضبوط حریف آغا خان جیم خانہ کو پنالٹی ککس پر 4-2سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔دوران کھیل وقت مقررہ تک میچ 1-1گول سے برا بر رہا حیدری بلوچ کے آصف جبکہ آغا خان جیم خانہ کے صدام نے گول اسکور کئے ۔دوسرے پری کوارٹر فائنل معرکہ میں بلوچ محمڈن لیاری نے سخت مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر بلوچ یوتھ گارڈن کو 5-4سے ،تیسرے میچ میں اعظم اسپورٹس ڈرگ روڈ نے اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مد مقابل ینگ پی آئی بی کلب کو پنالٹی ککس پر 4-2سے ،چوتھے میچ میں کورنگی بلوچ کی ٹیم نے ایک جاندار مقابلے کے بعد ملیر کی کی ٹیم آل برادرز کو 1-0سے جبکہ پانچویں پری کوارٹر فائنل میچ میں سالار ویلفیئر سینٹر نے بھی کانٹے دار مقابلے کے بعد محفوظ الیون ملیر کو 1-0سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض خالد ممتاز جمی ،سراج الدین طالب اور محمد ابراہیم نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایم اے خالد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

Top