اولمپین منصوراحمد میموریل فلڈ لائٹ فائیو اے سائیڈہاکی لیگ

8-6-2018کراچی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلا اولمپین منصور احمد میموریل فلڈ لائٹ انٹر ڈسٹرکٹ فائیو اے سائیڈ ہاکی لیگ اولمپین حنیف خان اور ڈاکٹر جنید علی شاہ ہاکی اسپورٹس کمپلیکس ، گلشن اقبال میں ہورہا ہے پہلے سیمی فائنل میں ڈسٹرکٹ ملیر وائٹس نے ڈسٹرکٹ ملیر کلر ز کو باآسانی (4) کے مقابلے میں (11)گول سے شکست دے دی ۔ ڈسٹرکٹ ملیر وائٹس کی طرف سے بلال اور سمیرنے ہیٹرک کر کے اپنی ٹیم کو فائنل میں رسائی حاصل کرائی اور گول (1,5,9,13,22,28) منٹ میں کئے۔ نویداحمداور محمدآصف نے 2-2 گول (8,11,19,29) منٹ میں کئے۔ ڈسٹرکٹ ملیر کلرز کی طرف سے ذیشان اور واحد نے 2-2 گول (3,6,7,14) منٹ میں کئے۔ اس میچ کی شاندار بات گول کیپر فرخ نے کئی مواقع پر مخالف سائیڈ کے گول روکے اور وہاں بیٹھے تمام شائقین نے داد دی۔ اور پہلا ہاف ختم ہونے تک ڈسٹرکٹ ملیر وائٹس نے (9) گول کئے اور ڈسٹرکٹ ملیر کلرز کے (1) گول تھے۔ اس کے مہمان خصوصی عبدالخالد خان زئی، ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس ، گلشن ٹریفک نے کیا۔ آج دوسرا سیمی فائنل ڈسٹرکٹ کورنگی کلرز اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کلرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Top