سندھ گیمز میں شفافیت اولین ترجیح ہوگی،سرداربخش مہر

12-4-2018کراچی سندھ گیمز میں شفافیت ہماری اولین ترجیح ہوگی‘ ہم چاہتے ہیں کہ17ویں سندھ گیمز میں مکمل شفافیت نظر آئے اسی لئے ہم نے تمام معاملات کو شفاف رکھنے کے لئے تمام ادائیگیاں کراس چیک کے ذریعے کرنے کا انتظام کیا ہے اس بات کا اظہار صوبائی وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش خان مہر نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا‘ انہوں نے کہا کہ ہم نے دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ سندھ کے روائتی کھیلوں کو بھی سندھ گیمز میں شامل کیا ہے جن میں کوڈی کوڈی‘ ملاکھڑا‘ ونجھ وٹی‘ گدھا گاڑی ریس اور سائیکل ریس کے مقابلے بھی ہونگے‘ دیگر کھیلوں میں30کھیل مردوں کے جبکہ16 کھیل خواتین کے لئے ہونگے‘ جن میں سندھ بھر سے3000سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے‘ قبل ازیں سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے کہا کہ شدید مشکلات اور بے پناہ مسائل کے باوجود ہم سندھ گیمز کے انعقاد میں کامیاب ہوگئے ہیں اور اب یہ گیمز19اپریل سے22اپریل تک کراچی کے 15مختلف مقامات پر ہونگے‘ سندھ گیمز کے تمام معاملات خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں افتتاحی تقریب19 اپریل کو3بجے دن نیشنل کوچنگ سینٹر میں ہوگی‘ شائقین کی دلچسپی کے لئے آرمی کے اسکائی ڈائیور ہیلی کاپٹر کے ذریعے گرائونڈ میں جمپ کریں گے افتتاح کے دن معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ شام کو فائرورکس کا بھی شاندارمظاہرہ کیا جائے گا‘ کھلاڑیوں کو تمام تر سہولیات مہیا کرنے کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں رہائش اور ٹرانسپورٹ کا بھی عمدہ انتظام کیا گیا ہے‘ سیکریٹری اسپورٹس نے الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا سے درخواست کی کہPSL کی طرح سندھ کے غریب اور مستحق کھلاڑیوں کو بھرپور کوریج دیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ اپنی کارکردگی سے قومی اور بین الاقوامی سطح تک ملک کی نمائندگی کر سکیں‘ بعد ازاں صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے سیکریٹری اسپورٹس ڈاکٹر نیاز علی عباسی‘ ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی‘ حاجی غلام محمد خان‘ چیف انجینئر اسلم مہر‘ ایاز موتی والا‘ خالد رحمانی ‘ انجم زیدی‘سیکریٹری سندھ گیمز میڈیا کمیٹی حامد علی خان اور پی آر اوسلیم عارف کے ہمراہ سندھ گیمز کے میسکوٹ کی رونمائی کی یہ23میسکوٹ سندھ گیمز کی پبلسٹی کے لئے روزانہ شام7بجے سے11 بجے تک کراچی کے مختلف چوکوں پر کھڑے ہونگے اور روزانہ کرکٹ‘ ہاکی اور دوسرے دیگر کھیلوں کے لیجنڈ کھلاڑی ان کے ہمراہ کراچی کی عوام کو سندھ گیمز دیکھنے کی دعوت دیں گے۔

Top