پش اپس کے بعدآج نیاچیلنج دوں گا،سرداربخش مہر

mohd bakhsh maherکراچی سندھ کے وزیرکھیل سردار محمد بخش مہر نے پش اپس کے بعد نیا چیلنج دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج شام کو میری طرف سے نیا چیلنج منظر عام پر آئے گانجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرکھیل نے کہا کہ کوئی بھی وزیر میرے نئے چیلنج کا سامنا نہیں کر پائے گا۔ سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ میرے پہلے چیلنج کا بھی کسی صوبائی وزیر نے مقابلہ نہیں کیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس وزیرکھیل سندھ نے پش اپس لگا کر چیلنج دیا تھا کہ ان کے مقابلے میں کوئی بھی وزیرپش اپس لگا کر دکھائے جس کے بعد ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری اور عابد شیر علی نے بھی پش اپس لگائے تھے۔

Top