فلپائن کے نامورباکسر لیاری کادورہ کریں گے

manny-pacquiaoکراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فلپائن کے نامور باکسر مینی پیکؤ ( Manny Pacquiao ) کو دعوت دی کہ وہ کراچی کا دورہ کریں اور لیاری کے نوجوان اور ابھر تے ہوئے باکسروں کی رہنمائی اور ان کی حوصلہ افزائی کریں ۔انہوں نے یہ دعوت پاکستان میں فلپائن کے سفیرڈینیل راموس اسپیریٹو (Daniel Ramos Espiritu ) کے ذریعے آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات میں دی۔ فلپائن کے سفیر کے ساتھ کراچی میں فلپائن کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر عمران وائے محمد اور چیئرمین پاکستان -فلپائن بزنس قونصل محمد اسلم تھے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ لیاری کراچی کا ایک پرانا علاقہ ہے اور اس کے نوجوانوں میں کھیلوں باالخصوص فٹ بال اور باکسنگ میں بڑا ٹیلنٹ موجود ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فلپائن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے دنیا کے ناموربا کسر پیدا کئے ۔انہوں نے فلپائن کے سفیر سے کہاکہ میں آپ کے ذریعے مینی پیکواؤکو کراچی کے سرکاری دورے کی دعوت دیتا ہوں کہ وہ یہاں آئیں اور لیاری کے نوجوان باکسروں سے ملاقات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دورے سے یقیناً ہمارے نوجوان باکسروں کی حوصلہ افزائی ہو گی ۔فلپائن کے سفیر نے کہاکہ آئندہ تین ماہ میں مسڑ مینی پیکواؤ سندھ حکومت کے سرکاری مہمان ہوں گے اور لیا ری کا دورہ کریں گے اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ وہ ان کے لئے ایک میگا باکسنگ ایونٹ کا اہتمام کریں گے ۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شا ہ نے فلپائن کے سفیر سے باہمی تجارت اور کاروباری امور پر تبادلہ خیال کیا اور کہاکہ صوبہ سندھ کے پھلوں کے لئے فلپائن ایک بہت اچھی مارکیٹ ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے امرود ، آم اور چاول دنیا بھر میں مشہور ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حال ہی میں بر آمد کنند گا ن نے آم یورپ اور امریکہ کو برآمد کرنا شروع کر دئیے ہیں ۔ فلپائن کے سفیر نے کہاکہ فلپائن کے آبادگا روں نے چاول کے بجائے دیگر فصلوں کی کاشت شروع کر دی ہے لہذا ایری 6 چاول کی فلپائن میں ایک بہتر بڑی مارکیٹ ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنے پرنسپل سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ فلپائن کے وفد کی محکمہ زراعت کے ساتھ اجلاس منعقد کرائیں تاکہ اس موقع سے فائدہ اٹھایا جا سکے ۔واضح رہے کہ ایری 6کا بیج سندھ کو فلپائن کی حکومت نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت میں دیا تھا ۔ فلپائن کے سفیر جن کے ساتھ ان کے بزنس قونصل اور ٹریڈ آفیسر بھی تھے۔ انہوں نے کہاکہ وہ فلپائنی کاروباری افراد کی ایک ٹیم بھیجیں گے جو کہ سندھ میں کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے بات چیت کرے گی ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی بتایا کہ سندھ میں گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے و ہ بھی فلپائن اور دیگر ملکوں کو جوائنٹ بزنس وینچر کے تحت بر آمد کی جا سکتی ہے ۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ کاروباری افراد کا ایک وفد سندھ میں فارماساٹیکل انڈسٹری کا دورہ کرے گا اور پاکستان میں تیار ہونے والی ادویات کو درآمد کرے گا ۔فلپائن کے سفیر نے کہاکہ اس و قت فلپائن انڈیا سے ادویات در آمد کر رہا ہے ۔ پاکستان بھی اس حوالے سے ایک بہت بڑی مارکیٹ ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے وفد نے حال ہی میں سندھ میں 11فارما سا ٹیکل کمپنیز کا دورہ کیا تھا اور ان میں سے 9کو ادویات کی درآمد کے لئے منتخب کیا ہے

Top