طویل علالت کے بعدسابق ہاکی اولمپیئن منصوراحمدچل بسے

mansoorکراچی سابق ہاکی اولمپیئن منصور احمد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔نجی چینل کے مطابق منصور احمد دل کے عارضے میں مبتلا اور گزشتہ کئی ماہ سے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں زیر علاج تھے۔49 سالہ عالمی شہرت یافتہ گول کیپر کا دل صرف 20 فیصد کام کررہا تھا، ان کے دل میں 7 اسٹنٹس ڈالے گئے تھے جب کہ گردوں اور پھیپھڑوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا، یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں ہارٹ ٹرانسپلانٹ (دل کی پیوندکاری) کا مشورہ دے رکھا تھا۔آج صبح منصور احمد کی حالت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں وارڈ سے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کیا گیااور ہارٹ لنگز مشین لگا دی گئی۔منصور احمد کے انتقال پر اصلاح الدین، سابق ہاکی کپتان سمیع اللہ اور شہبازسینئر سمیت دیگر شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Top