نیشنل بینک T-20 ٹورنامنٹ ،آپریشن گروپ کی فتح

nbpکراچی، نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کلفٹن پر جاری نیشنل بینک انٹر گروپ ڈویژن کر کٹ ٹورنامنٹ میں مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگیا اس میچ میں آپریشن گروپ نے آئی ٹی گروپ کو باآسانی 8 وکٹوں سے ہر ادیا اس میچ کی خصوصیت آپریشن گروپ کے اوپننگ بلے باز فرحان رفیق کی عمد ہ بیٹنگ تھی فرحان رفیق نے شاندار اور خوبصورت بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوے میدان کے چاروںطرف خوبصورت اسٹروک کھیلتے ہوئے 12 جوکوں اور ایک چھکے کی مددسے 53 گیندوں پر 87 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔I.T گروپ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 66 1 رنز بنائے جواب میں آپریشن گروپ نے مطلوبہ اسکو ر 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیامیچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کا تعارف آپریشن گروپ کے EVP محسن فرقا ن سے کرایا گیا اس موقع پر چیر مین ٹورنامنٹ کمیٹی اویس اسد خان کے علاوہ سعید آزاد ، انور فاروقی ، علیم خان موسی ، زاہد شہاب،غلام محمدخان اور عظمت اللہ خان بھی موجود تھے

Top