نیشنل بینک ٹی ٹوئنٹی جاری، لاجسٹک لائنزکی شاندارفتح

nbpکراچی نیشنل بینک انٹرڈویژن گروپ T-20ٹورنامنٹ میں لاجسٹک لائنز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلامک بینکنگ گروپ کو 2 رنز سے شکست دی لاجسٹک لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 124 رنز اسکور کیا محمدسہیل نے 8 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے انیل شیرعلی نے23 نادر خاننے25 وسیم اقبال نے 26 رنز دیکر 2-2 وکٹ حاصل کی جواب میں اسلامیک بینکنگ نے مقرر اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز اسکور کیا سعید جاوید نے 5 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے شاہد مشتاق نے12جاوید عامل نے 19 رنز دیکر 2-2 وکٹ حاصل کی شجاہ الدین نے 28 سلمان میمن نے29 رنز دیکر 1-1 وکٹ حاصل کی ۔دوسرے میچ میں CMG تھنڈرنے ڈیجیٹل ڈانامیک کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی ڈیجیٹل ڈانامیک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز اسکور کیا زیشان صدیقی نے 3 چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنائے معاز بن اوصاف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 10 دیکر 4 وکٹے حاصل کی خالیف علی خان نے 28 رنز دیکر 2 وکٹ حاصل کی جواب میں CMG تھنڈر نے مطلوبہ اسکور15 ویں اوورمیں پورا کیا معاز بن اوصاف نے 4 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے41 رنز بنائے سلمان رفیق نے 23 رنز دیکر 2 وکٹ حاصل کی زہیب خان نے13 لیمون مال نے 22 رنز دیکر ایک ایک وکٹ حاصل کی اس میچ میںآل راونڈ پروفارمنس پر معاز بن اوصاف کو مین آف دی میچ قرار دیا

Top