پاکستان ٹی20 میں دوبارہ عالمی نمبر ایک بن گیا

Pak Indian Cricketبھارت کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل نیوزی لینڈ عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر موجود تھا جبکہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں فتح کی بدولت پاکستان عالمی نمبر دو تھا۔نیوزی لینڈ کی بھارت کے ہاتھوں تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں شکست کے ساتھ ہی پاکستان ٹی20 رینکنگ میں دوبارہ عالمی نمبر ایک بن گیا۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی20 میچ میں شکست دی تو پاکستان عالمی نمبر ایک بن گیا لیکن اگلے ہی میچ میں کیویز کی واپسی اور میچ جیت کر سیریز برابر کر کے دوبارہ عالمی نمبر ایک کا منصب حاصل کر لیا۔ سیریز کا تیسرا ٹی20 میچ بارش سے کی وجہ سے آٹھ اوورز فی اننگز تک محدود ہو گیا، جبکہ میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو میچ میں 68 رنز کا ہدف دیا جسے آسان ہونے کے باوجود بھارتی باؤلرز نے معمولی ہدف کا تعاقب بھی ناکام بنا دیا اور نیوزی لینڈ میچ میں شکست کے ساتھ ہی سیریز بھی 2-1 سے گنوا بیٹھی اور ساتھ ہی سیریز میں شکست کے ساتھ نیوزی لینڈ عالمی نمبر ایک سے محروم ہو گیا اور پاکستان نے ایک ہفتے میں دوبارہ عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز حاصل کر لیا، اس وقت عالمی درجہ بندی میں پاکستان 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز یکساں 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے، انگلینڈ اور بھارت بھی 119 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نبمبر پر موجود ہیں۔ عالمی رینکنگ میں جنوبی افریقہ چھٹے، آسٹریلیا ساتویں، سری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔

Top