پی ایس ایل سکیورٹی جائزہ، ریگ ڈکاسن کراچی پہنچ گئے

rageکراچی 25 مارچ کو کراچی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیزن 3 کے فائنل کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے غیر ملکی ایکسپرٹ ریگ ڈکاسن کراچی پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق ریگ ڈیکاسن پی ایس ایل فائنل کے لیے کراچی میں سیکیورٹی ریہرسل کا جائزہ لیں گے، حال ہی میں ورلڈ الیون ٹیم کے دورہ لاہور کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں بھی ان کی ہی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔کراچی آمد کے موقع پر ریگ ڈیکاسن کا کہنا تھا کہ وہ انتظامات کا جائزہ لیں گے اور دیکھیں گے کہ سفارشات پر کتنا عمل ہوا ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 3 کا آغاز 22 فروری سے ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Top