ٹرائی نیشن سیریر،شہباز کی سنچری،انگلینڈ کوشکست

9-7-2018fکراچی پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں جاری ٹرائی نیشن ڈس ایبلڈکرکٹ سیریز میں شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی میچ میں مضبوط حریف میزبان انگلینڈکی ڈس ایبلڈ ٹیم کو باآسانی 78رنز کی شکست سے دوچار کرکے 2قیتی پوائنٹس اپنے کھاتے میں درج کرالئے۔وارکشائر کے برنارڈگرین کرکٹ گراؤنڈپر انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جب پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو محمد شہباز اور حسنین عالم نے پہلی وکٹ پر 12.3اوورز میں 190رنز کی رفاقت قائم کرکے انگلینڈ کے فیصلے کو غلط ثابت کردیا۔ محمد شہباز نے انتہائی جارحانہ بیٹنگ کی اور صرف 69گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 121رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جو 11چوکوںاور9چھکوں پر مشتمل تھی۔ حسنین عالم نے بھی 42گیندوں پر 60رنز اسکور کئے۔پاکستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 4وکٹوں پر 224رنز بناسکی۔ الیکس ہیمنڈ نے 34رنز پر 2اور فریڈ بریجس نے 41رنز کے عوض ایک وکٹ اپنے نام کی۔انگلینڈ کی ٹیم جوابی اننگز میں 18.5اوورز میں 146رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اسی گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پہلے میچ میں ناکامی کے بعد بنگلہ دیش کو8وکٹوں سے شکست دے کر اپنا کھاتہ کھول لیا۔

Top