آسٹریلیا نیوزی لینڈ میں کھیلنا بڑا چیلنج ہوگا، جیت کیلئے پر عزم ہیں، شاہد آفرید

Shahid Afridiکراچی، کرکٹ ورلڈکپ دوہزار پندرہ کی ٹرافی کی کراچی میں رونمائی کی گئی اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ آئندہ برس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ون ڈے عالمی کپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کی گئی، یواین پی کے مطابق تقریب میں شاہد آفریدی سمیت کئی اسٹار کرکٹرز نے شرکت کی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ آسٹریلیا نیوزی لینڈ میں کھیلنا بڑا چیلنج ہوگا۔ اس موقع پر انیس سوبانوے کے ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے آل راﺅنڈر وسیم حیدر نے جیت کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ورلڈکپ دوہزار پندرہ میں پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Top